24

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگے،بھیک مانگتے 5 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے شہر کے مختلف مقامات پر ریسکیو آپریشن کیا،چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگے بھیک مانگتے 5 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے حفاظتی تحویل میں لئے گئے،بچوں میں 13 سالہ امین، 12 سالہ حماد، 12 سالہ احمر، 12 سالہ رمضان، 13 سالہ مستقین شامل ہیں،بچوں کو شالیمار کالونی، وہاڑی چوک اور جنرل بس اسٹینڈ سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا،بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے لواحقین کی تلاش جاری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں