5

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 5 سالہ گمشدہ بچہ والدین کے حوالے کردیا

ملتان،چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 5 سالہ گمشدہ بچہ والدین سے ملوا دیا،5 سالہ یامین کو شہری کی اطلاع پر لوہاری گیٹ سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا، لواحقین کی تلاش کے بعد بچے کو اس کے والد امان اللہ اور پھوپھی شبانہ کے حوالے کیا گیا،بچہ گزشتہ روز فیملی کے ساتھ حسین آگاہی بازار گیا وہاں سے بچھڑ گیا تھا،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی بھرپور کاوش کے بعد بچے کی فیملی کو سورج میانی کے علاقے سے تلاش کر لیا گیا،بچے کے لواحقین نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو حکام کو دعائیں دیں اور شکریہ ادا کیا، علاوہ ازیں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے عدم توجہی غفلت کا شکار بھکاری بچہ 12 سالہ احمد علی ولد مختار کو بھیک مانگتے ہوئے پاکر چوک کچہری سے حفاظتی تحویل میں لے لیا بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے لواحقین کی تلاش جاری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں