10

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 6 ماہ میں 230 بچے تحویل میں لئے

ملتان،چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان نے 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،ترجمان چائلڈ ویلفئیر بیورو کے مطابق رواں سال چھ ماہ میں 230 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا،چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 6 ماہ کے دوران 221 بچوں کو لواحقین کے حوالے کیا،حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں لاوارث، بے آسرا گمشدہ،گھر سے بھاگے، بھکاری، عدم توجہی غفلت کا شکار اور دیگر بچے شامل تھے،چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے دوران ریسکیو آپریشن بچوں کو شہر بھر کے مختلف مقامات اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر کال آنے پر حفاظتی تحویل میں لیا،ترجمان چائلڈ ویلفئیر بیورو کے مطابق حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر میں بہترین سہولیات فراہم کی گئیں،چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان نے 3 لاوارث نومولود بچوں کو بھی حفاظتی تحویل میں لیا،بچوں کو لاہور سنٹر میں موجود نرسری ریفر کیا گیا،اس وقت چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں 60 سے زائد بچے رہائش پذیر ہیں جن کو ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت اور نفسیاتی و ذہنی کونسلنگ بھی کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں