10

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ریسکیو آپریشن،8 بھکاری بچے تحویل میں لے لئے

ملتان،چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے ریسکیو آپریشن کے دوران عدم توجہی غفلت کا شکار 8 بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا،حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 12 سالہ شہزاد، 12 سالہ اعجاز، 10 سالہ شہباز، 7 سالہ سرفراز، 12 سالہ ماجد، 10 سالہ علی رضا، 11 سالہ صابر علی، 12 سالہ طاہر شامل ہیں،بچوں کو سمیجہ آباد، چوک قذافی، وہاڑی چوک، جنرل بس اسٹینڈ سے بھیک مانگتے ہوئے پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا،بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے، لواحقین کی تلاش جاری ہے،ترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے کہا کہ ملتان لواحقین چائلڈ پروٹیکشن بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں