6

چونگی نمبر 6 اور آرٹس کونسل پارک کے اطراف سے تجاوزات کا خاتمہ

ملتان،پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم اور ٹریفک پولیس نے تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا،ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے بوسن روڈ چونگی نمبر 6سے سیدں والا بائی پاس چوک،ملتان پبلک سکول روڈ اور آرٹس کونسل پارک کے اطراف میں موجود تمام تر عارضی و مستقل تجاوزات کو ہٹوا کر روڈ سائیڈز کو کلیئر کروا دیا،آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی نے کی جبکہ سپریڈنٹ انفورسمنٹ رانا محمد سعید اختر،انچارج اسپیشل سکواڈ ٹریفک پولیس محمد سلیم سکند و عملہ اور انفورسمنٹ عمہ آپریشن میں شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں