6

چوک فوارہ کے قریب فرنیچر کی دکان میں آگ لگنے سے سامان جل کر خاکستر

ملتان،چوک فوارہ کے قریب لکی پلازہ کے اندر ایک فرنیچر کی دکان میں آگ لگ گئی،فرنیچر کی دکان میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، ٹیموں نے دکان میں لگی آگ پر قابو پالیا، کولنگ کا عمل جاری ہے،تفصیلات کے مطابق دکان میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے، ملتان میں چوک فوارہ پر فرنیچر کی دکان میں لگی آگ نے مزید چار دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھاجس سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جبکہ متاثرہ تاجروں نے آتشزدگی کے واقعہ کو میپکو حکام کی مجرمانہ غفلت قرار دیا ہے،چوک فوارہ کے قریب لکی پلازہ کے اندر 5 دکانوں میں آتشزدگی ہوئی ہے،متاثرہ تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میپکو کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرکے نقصان کا ازالہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں