16

چوک قذافی تا نگانہ چوک گندگی کے ڈھیر،انجمن تاجران کا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیخلاف احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران چوک قذافی تا نگانہ چوک کے تاجروں کا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی اور افسران کے خلاف ٹائر جلاکر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملک خالد بھٹہ نے کہا کہ کئی ماہ سے ویسٹ منیجمنٹ کا عملہ صفائی کیلئے نہیں آرہا جبکہ مارکیٹ مین جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی اور افسران کو کئی بارکمپلین کروا چکے ہیں،لیکن کوئی سنوائی نہیں ہورہی ہے،گندگی اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں تعفن پھیل رہا ہے،اس کی وجہ سے تاجروں کا جینا محال ہوگیا ہے،ہم کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کوفوری معطل کیا جائے،تاکہ ان علاقوں میں صفائی کا نظام ٹھیک ہوسکے اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں بوگس اور نا تجربہ کار افسران کی بھرتیوں کے انکوائری کرائی جائے اور ہماری ماکیٹوں میں گندگی کے ڈھیر اٹھوائے جائیں،نہیں تو تاجر برادری ویسٹ منیجمنٹ آفس کے گھیراؤپر مجبور ہونگیں،احتجاجی مظاہرہ میںسینئر نائب صدر تنویر شاکر جوئیہ، نائب صدر تصور بلوچ، نائب صدر صدیق آرائیں، نائب صدر شہریار بھٹہ، نائب صدر مہرارشد اقبال، نائب صدر منصور خان، نائب صدر طاہر شاہ، نائب صدر ارشد نگانہ، جنرل سیکرٹری بشیر خان، ایڈیشنل سیکرٹری زمن رجوانہ، وائس چیئرمین رانا فرحانودیگر تاجروں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں