10

چوک کمہارانوالہ پرناقص سیوریج لائن،گہرے گڑھے،انجمن تاجران کا احتجاج

ملتان،انجمن تاجران چوک کمہارانوالہ کے زیراہتمام چوک کمہارانوالہ پر ناقص سیوریج لائن کی وجہ سے کراﺅ ن فیلئرکے باعث کئی فٹ گہرے گڑھےپڑگئے،گڑھوں کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہونے پر واسا انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پر واسا انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور 24گھنٹے کے اندر اندر مسئلہ حل نہ کئے جانے پر واسا ہیڈ آفس شمس آباد کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا،احتجاجی مظاہرے کی قیادت میں انجمن تاجران چوک کمہارانوالہ کے صدر عبد الرحمان فری ، جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل اور عمر دراز، ملک اسحاق نے کی ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عبد الرحمان فری نے کہا کہ سیوریج لائن کی ناقص خرابی کے باعث کراﺅن فیلئر کی وجہ سے کئی فٹ گہرے گڑھے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف تاجر بلکہ شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن افسوس کہ واسا انتظامیہ نے اس سلسلے میں سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا اگر واسا انتظامیہ نے 24گھنٹے کے اندر اندر کراﺅن فیلئر کا مسئلہ حل نہ کیا تو تاجر واسا ہیڈ آفس شمس آباد کا گھیراﺅ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں