6

چیئرمین ایم ڈی اے کا لینڈ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا دورہ،سہولیات کے فقدان پر انچارج ایکسین کی سرزنش

ملتان(جلیس جہانگیر سے)چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار نے کہا کہ ایم ڈی اے میں آنے والے سائلین ہمارے لئے قابل احترام ہیں،ان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں اور ان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے،اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ ڈائریکٹو ریٹ میں آنے والے سائلین کے لئے بنائی گئی انتظار گاہ کو اپ گریڈ کیا جائے،ان خیا لات کا اظہارچیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار نے شعبہ اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے وزٹ کے دوران کیا،چیئرمین ایم ڈی اے نے کہا کہ ایم ڈی اے میں آنے والے سائلین کے لئے بنائی گئی انتظار گاہ کی تزین و آرائش کی جائے،بہترین فرنیچر رکھا جائے۔ا نتظار گاہ میں ائیر کنڈیشنڈ کا انتظام کیا جائے اور ٹی وی نصب کیا جائے۔ انہوں نے ویٹنگ ائیریا میں سہولیات کے فقدان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انچارچ ایکسین مونعم سعید کو موقع پر طلب کر لیا اور ان کو ہدایات جاری کیں۔ چیئرمین ایم ڈی اے نے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کا بھی نوٹس لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی اور کرونا SOPs کا خاص خیال رکھا جائے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ عمیر خان ملگانی ، رخسار احمد قریشی و دیگر ملازمین اس موقع پر موجود تھے۔چیئرمین ایم ڈی اے نے اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ کے جونیئر کلرک ملک شفقت اعوان کی والدہ کی وفات پردکھ کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں