9

چیئرمین نیب کی پہلے والی ایکسٹینشن کے فیصلے میں شریک نہیں تھی،مریم نواز

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)مریم نواز نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کی پہلے والی ایکسٹینشن کے فیصلے میں شریک نہیں تھی، چیئرمین نیب کی توسیع کا باقاعدہ اعلان ہوا تو اپنا رد عمل دیں گے،پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسی ہے نیب سے اپوزیشن کا کردار نکال دیا جائے، حکومت کا الیکٹرانک ووٹنگ کی بات کرنا دھاندلی کا ہی منصوبہ ہے، جس حکومت کی بنیاد ہی دھاندلی ہے اس کا شفافیت سے کیا تعلق ؟ حکومت کو 4 سال بعد بھی دھاندلی کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں