10

چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ کا مون سون شجر کاری کے سلسلے میں 50ہزار سے زائد درخت لگانے کا فیصلہ


ملتان(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ مون سون شجر کاری کے سلسلے میں 50ہزار سے زائد درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے،اگست میں آزادی شجر کاری مہم کو منائیں گے،جس کا آغاز بروز پیر 02-08-2021کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سے کر رہے ہیں،مقامی درختوں کے ساتھ ساتھ دیگر درخت بھی لگائیں گے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے سیکرٹری آبپاشی عامر خٹک سے ملاقات اور شاہ شمس پارک کے دورہ کے موقع پر کیا، اُنھوں نے مزید کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کو تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے،ماہ آگست میں میگا شجر کاری مہم شروع کر رہے ہیں۔ جس میں تمام طبقہ ہائے فکر لوگ شریک ہونگے،اُنھوں نے مزید کہا کہ شاہ شمس پارک کو بہترین حالت میں بحال کرنے کا عزم ہے،ترقیاتی کاموں کو جلد ازجلد مکمل کرلیں گے۔ پارک میں بحالی کے ساتھ ساتھ پارک کو خوبصورت بنانے کے لیئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں