13

چیئرمین پی ایچ اے کی گورنر پنجاب اور صوبائی وزیر ہاﺅسنگ سے ملاقات

چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ اور وائس چیئرمین پی ایچ اے ملک امجد عباس نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور صوبائی وزیر ہاﺅسنگ میاں محمودالرشید سے ملاقات کی، مختلف امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا،اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پی ایچ اے ملتان کی شجر کاری مہم کی تعریف کی ہے،اور کاوشوں کو سراہا ہے،اُنھوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے ملتان شہر کو سر سبز وشاداب بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،چیئرمین پی ایچ اے سے گورنر پنجاب نے ملتان آنے کا وعدہ بھی کیا،صوبائی وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید سے ملاقات کی،شجر کاری مہم اور پی ایچ اے ملتان کے محتلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،شجر کاری کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کرنے پر بھی زور دیا گیا،اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کی کلین اینڈ گرین مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا،میاں محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب کے تمام پی ایچ ایزشجر کاری کے فروغ کے لیئے بھر پور اقدمات کریں پارکوں میں شہریوں کو تمام بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں،تاکہ کلین اینڈ گرین وژن کو عملی جامہ پہنانے میں مدد ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں