10

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے 29جولائی کو آن لائن کچہری کا انعقاد کریں گے

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق جنوبی پنجاب کے صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے 29جولائی 2021 بروزجمعرات کو آن لائن کچہری کا انعقاد کریں گے،وہ میپکوہیڈ کوارٹر میں دوبجے دوپہرتاچار بجے سہ پہرتک9آپریشن سرکلوں کے صارفین کی شکایات سُن کر ازالے کے لئے موقع پر احکامات جاری کریں گے،جنوبی پنجاب کے 13اضلاع ملتان، مظفرگڑھ، ڈی جی خان، راجن پور، خانیوال، لودہراں، بہاولپور، وہاڑی، پاکپتن، ساہیوال، بہاولنگر اور رحیم یار خان کے صارفین اپنے مسائل کے لئے 061-9220217یا061-9220313پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں