10

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کا کہروڑپکا کا دورہ،شکایات سنٹر کے رجسٹر کی چیکنگ

ملتان،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ آپریشنل افسران لائن لاسز اور ریکوری کے اہداف کے حصول، صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے اور بجلی کے تقسیمی نظام کی بہتری کے لئے اپنی صلاحتیں بروئے کار لائیں،ٹیم ورک کی صورت میں فرائض سرانجام دیکر کمپنی کی کارکردگی کو مزید بہتری کی جانب گامزن کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہروڑپکا ڈویژن کے دورے کے موقع پر شکایات سنٹر کے رجسٹر کی چیکنگ اور افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ آپریشنل افسران صارفین کے مسائل پر توجہ دیں اور ان کی درج ہونے والی شکایات پر کم سے کم وقت میں ازالہ کیاجائے،انہوں نے کہروڑپکا ڈویژن کی ماہانہ اور پروگریسوریکوری، رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجبات/بقایاجات کی وصولی، سرکاری اداروں /محکموں سے بلوں کی ریکوری کی صورتحال کا جائزہ لیا،چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ایکسین کہروڑپکاڈویژن کو ہدایت کی کہ تمام کیٹگریز کے صارفین سے بلاامتیاز ریکوری کی جائے اور عدم ادائیگی واجبات پر کنکشنز بغیر کسی رعایت کے منقطع کئے جائیں،ایس ایز، ایکسین اور ایس ڈی اوز فیلڈ میں ریکوری کیلئے مامور ٹیموں کی مانیٹرنگ کریں اور وزارت توانائی کی جانب سے مقرر کردہ ریکوری کے اہدا ف کا حصول ممکن بنایاجائے،چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ڈویژنل کمپلینٹ سنٹر میں شکایات رجسٹرکی چیکنگ کی اور درج ہونے والی شکایات کے ازالے اور سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا،اس موقع پرڈائریکٹرجنرل کمرشل چوہدری محمد خالد اور ایکسین کہروڑپکا ڈویژن رانا سلیم بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں