17

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور نامزد چیف جسٹس محمد امیر بھٹی سے جنوبی پنجاب کی بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کی ملاقات

ملتان،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان اور نامزد چیف جسٹس محمد امیر بھٹی سے جنوبی پنجاب کی بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے ملاقات کی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وکلا کے مسائل سنے،چیف جسٹس قاسم خان کا کہنا تھا کہ وکلا بار کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے،بار عہدیداران کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس محمد قاسم خان کی خدمات کو جنوبی پنجاب کے وکلا ہمیشہ یاد رکھیں گے،جنوبی پنجاب کے وکلا نے نئے نامزد چیف جسٹس پنجاب محمدامیر بھٹی کو مبارکباد دی،اس موقع پر جسٹس قاسم خان نے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور چیف جسٹس کوشش کی کہ بار اور بنچ کا فاصلہ کم ہو اور سائلین کو انصاف ملے،اس موقع پر رجسٹرار ملک مشتاق احمد اوجلہ، محمد یار ولانہ ، جاوید اقبال ملک سمیت دیگر موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں