28

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ںے آج ہائی کورٹ بہاولپور بینچ میں مقدمات کی سماعت کی

ملتان،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے آج ہائی کورٹ بہاولپور بینچ میں مقدمات کی سماعت کی،چیف جسٹس کل دوپہر ضلعی عدلیہ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کریں گے،چیف جسٹس لاہور قاسم خان کل شام ساڑھے 7 بجے ہائیکورٹ لان میں منعقدہ تقریب میں وکلاء سے بھی خطاب کریں گے،تقریب میں نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی سمیت دیگر ججز بھی شرکت کریں گے،چیف جسٹس قاسم خان 23 جون کو ڈسٹرکٹ بار کے عشائیہ سے بھی خطاب کریں گے،چیف جسٹس اور نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کل اور پرسوں ملتان بینچ میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے،اس حوالے سے ترمیمی روسٹر بھی جاری کیا جاچکا ہے،چیف جسٹس ملتان بینچ میں بارز عہدیداران اور وکلاء سے ملاقاتیں بھی کریں گے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ملتان آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،چیف جسٹس قاسم خان 5 جولائی کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں