16

چین سی پیک کی کامیاب تکمیل کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرے گا،چینی سفارت خانہ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)چین نے سی پیک کی کامیاب تکمیل کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے،اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اس منصوبے کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے اور باہمی مفاد میں دوطرفہ عملی تعاون کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے،چین نے ایک بار پھر اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مشترکہ منصوبے کی کامیاب تکمیل کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرے گا،بیان کے مطابق چین وزیر اعظم عمران خان حکومتِ پاکستان کے چین پاکستان عملی تعاون اور اس مقصد کیلئے ان کی مثبت کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں