25

ڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کی تعیناتی پر خوش آمدید اور سابق ڈائریکٹر آغا محمد علی عباس کی الوادعی تقریب


ملتان(سٹاف رپورٹر)صدر ایمپلائز یونین سی بی اے ایم ڈی اے کی طرف سے موجودہ ڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کی تعیناتی پر خوش آمدید اور سابقہ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس کی الوادعی تقریب کا مقامی ہوٹل میں انعقاد کیا گیا،تقریب میں چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار، وائس چیئرمین ایم ڈی اے اشرف ناصرخان، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے عارف ضیاء گجر، ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن شاکر عباس بزدار،تمام ڈائریکٹرز،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور دیگر ایمپلائز شریک تھے،چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار نے اپنے خطاب میں شیخ محمد رفیع و دیگر عہدیداروں کا اس پر وقار تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا،چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار نے کہا کہ آغا محمد علی عباس بہترین آفیسر ہیں،اپنی تعیناتی کے دوران انہوں نے ہمیں بہت عزت دی،سابق ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ہماری مشاورت سے فیصلے کرتے تھے،انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ ڈائریکٹر جنرل قیصر سلیم سے بھی ایسی ہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ ملتان کے لئے اچھے فیصلے کریں گے،تاکہ ملتان ان کو یاد رکھے،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے بہترین تقریب کے انعقادپر تعریفی کلمات کہتے ہوئے کہا کہ آج میرے لئے خوشی کا مقام ہے،ایم ڈی اے کے تمام لوگ میرے لئے برابر ہیں،میں تمام آفیسرز، ملازمین اور سی بی اے یونین کو ساتھ لیکر چلوں گا،ایم ڈی اے میں ٹیم ورک کی صورت میں کام ہوگا،میری تعیناتی کے دوران ملتان شہر کی بہتری، خوبصورتی اور محکمے کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سابقہ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے تقریب کے انعقاد پر شیخ محمد رفیع اور ایمپلائز یونین کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر اور تعیناتی ملازمت کا حصہ ہے،دوران تعیناتی ایم ڈی اے ملازمین اور عوام کے لئے جو بہتر فیصلے ہو سکتے تھے وہ کئے، ایم ڈی اے میں تعیناتی ایک یاد گار پیریڈ ہے،آغا محمد علی عباس نے موجودہ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قیصر سلیم اچھے افسر اور بہترین ایڈمنسٹریٹر ہے ایم ڈی اے کو قیصر سلیم کی صورت میں ایک بہترین ڈی جی مل گیا ہے،ان کی سربراہی میں ملتان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے،آغا محمد علی عباس نے اپنی تعیناتی کے دوران ایم ڈی اے میں فوت ہونے والے ملازمین کے لئے تقریب میں دعا مغفرت بھی کی،صدر ایمپلائز یونین شیخ محمد رفیع نے کہا کہ مجھے اپنی پوری سروس کے دوران آغا محمد علی عباس سے بہتر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نہیں ملے،ادارے اور ملازمین کے لئے آغا محمد علی عباس کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آغا محمد علی عباس نے عوام الناس کے فائدے کے لئے بہترین پالیساں بنائیں، ان پالیسیوں کی بدولت ایم ڈی ٰا ے کا امیج عوام میں بہتر ہوا،صدر یونین نے کہا کہ آغا محمد علی عباس کے دور میں ہمارے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کیا جاتا تھا۔ صدر ایمپلائز یونین نے چیئرمین ایم ڈی ا ے کی ایم ڈی اے کے لئے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے موجودہ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ادارے اور ملازمین کی بہتری کے لئے ہمارے مطالبات اور حقوق کو تسلیم کیا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر صدر ایمپلائز یونین شیخ محمد رفیع نے سابقہ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس کو تحائف پیش کئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں