19

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان عبداللہ جلبانی نے دیگر سینئر افسران کے ہمراہ موٹر برانچ 2 کا افتتاح کردیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان عبداللہ خان جلبانی نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی برانچ 2 نزد شاہ رکن عالم کالونی سے ملحقہ موٹر برانچ ٹو آفس قائم کردیا گیا ہے،تاکہ ٹیکس گزاروں کو ان کی دہلیز کے قریب ہی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی ای پیمنٹ سمیت دیگر جملہ سروسز فراہم کی جاسکیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس شاہ رکن عالم میں موٹر برانچ 2 کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر/ ایڈمن خالد حسین قصوری، ٹیکسیشن آفیسر زون تھری عبدالمجید قریشی، ایم آر ٹو موٹر برانچ راو جاوید، انسپکٹرز فیاض اعوان، مسعود قریشی، عامر مان، ایپکا ایکسائز یونٹ کے صدر چوہدری نیاز احمد ڈھلوں، جنرل سیکرٹری ریحان فاروق جاٹ، نائب صدر زمن خان، ترجمان ایکسائز عارف نیازی و دیگر بھی ہمراہ تھے،ڈائریکٹر ایکسائز عبداللہ خان جلبانی نے مزید کہا کہ شاہ رکن عالم ایکسائز آفس میں بھی شہریوں کو پراپرٹی ٹیکس ادائیگی کی سہولت میسر ہونے کے ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر اور ای پیمنٹ کے ذریعے ٹوکن ٹیکس ادائیگی کی سہولت بھی میسر  ہوگی علاوہ ازیں جنرل بس سٹینڈ پر ٹرانسپورٹرز، شاہ رکن عالم اور گرد و نواح کے رہنے والے شہریوں کو ایم ڈی اے پر واقع مین آفس تک کی مسافت و وقت کی بچت کے ساتھ اخراجات میں بھی ریلیف ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں