16

ڈائریکٹر سول ڈیفنس شاہد حسن کلیانی کا ملتان کا دورہ،نئی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہد حسن کلیانی نے ملتان کا دورہ کیا،انہوں نے سول ڈیفنس آفس ملتان کی نئی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا،ریجنل ڈائریکٹر رانا طارق بھی اس موقع پر موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل نے سائٹ پر ایس ڈی او بلڈنگ محمد ابوبکر سے ملاقات کی اور منصوبے کے حوالے سے بریفنگ لی،بعد ازاں انہوں نے سول ڈیفنس کے عملے اور سول ڈیفنس رضاکاروں کے ساتھ محکمانہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا،بعد ازاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان سے بھی ملاقات کی،اس موقع پر عامر کریم خان نے سول ڈیفنس محکمہ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہد حسن کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں