10

ڈاکٹر روبینہ اختر صدر جنوبی پنجاب وومن ونگ کی قیادت میں عہدیدران کی نومنتخب رکن عاصم شریف بٹ کو مبارکباد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈاکٹر روبینہ اختر صدر جنوبی پنجاب وومن ونگ کی قیادت میں پی ٹی آئی وومن ونگ کی عہدیدران کی نومنتخب رکن عاصم شریف بٹ کو مبارکباددی اور کہا کہ کشمیر بھی تحریک انصاف کا گڑھ بن گیا ہے،پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ کی صدر ڈاکٹر روبینہ اختر کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ملتان اور سٹی کی تنظیموں نے کشمیر الیکشن میں منتخب ہونے والے رکن عاصم شریف بٹ کے گھر جاکر ان کو مبارکباد دی ہار پہنائے پھول پیش کئے ،ڈاکٹر روبینہ اختر نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر الیکشن میںتحریک انصاف کی جیت یہ ثابت کرچکی ہے کہ کشمیر بھی اب تحریک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے،ترقیاتی کاموں سے محروم لوگ اپنے علاقے کی پسماندگی دور کرنے کے لیے اب عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیںکیونکہ ان کی شکل میں ان کو اپنا نجات دیندہ نظر آرہا ہے،اس موقع پرنومنتخب رکن عاصم شریف نے کہا کہ وہ اسمبلی میں جاکر اپنے کشمیری بھائیوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھر پور کردار ادا کریں گے اور تحریک انصاف کا نام روشن کریں گے،انہوں نے ڈاکٹر روبینہ اختر اور تمام وومن ونگ خواتین کا الیکشن کے دوران بھر پور مہم چلانے پر شکریہ ادا کیا،اس موقع پر ڈسٹر کٹ صدر ذہین کنول،ڈسٹر کٹ نائب صدر فرزانہ ارم،سٹی صدر آصفہ سلیم،سٹی جنرل سیکرٹری گلشن وڑائچ،سٹی انفارمیشن سیکرٹری فاطمہ اعجاز،سٹی فنانس سیکرٹری شمائلہ،فوکل پرسن صدر جنوبی پنجاب سارہ علی،میڈیا سیکرٹری نعیم النساء موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں