7

ڈاکٹر روبینہ اختر کی اسلام آباد میں نیلوفر بختیارسے ملاقات،چیئرپرسن نیشنل کمیشن فار وومن بننے پر مبارکباد

ملتان(سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب کی صدر (خواتین ونگ) ڈاکٹر روبینہ اختر نے اسلام آباد میں شبانہ فیاض صدر نارتھ پنجاب ریجن کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کی،جس کی مہمان خصوصی نیلوفر بختیار تھیں، ڈاکٹر روبینہ نے نیلوفر بختیار کو چیئرپرسن نیشنل کمیشن فار وومن ویلفیئر بننے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی تقرری خواتین کیلئے حقوق حاصل کرنے میں محددومعاون ثابت ہوں گی،نیلوفر بختیار نے اس موقع پر کہا کہ ان کی یہی کوشش ہوگی کہ خواتین کے استحصال کے عمل کو روکا جاسکے،بعد میں ڈاکٹر روبینہ اختر نے پاکستان تحریک انصاف کے سنٹرل ڈپٹی جنرل سیکرٹری کرنل اخان اللہ سے بات چیت کی اور جنوبی پنجاب کی صورتحال سے آگاہ کیا اور ستمبر میں ہونے والے کنٹونمنٹ کے انتخابات کیلئے تجاویز پیش کیں کرنل اخان اللہ نے ان کی تجاویز کو غور سے سنا اور ان پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی عشائیے میں شریک ایم این اے صداقت عباس،اپم پی اے راحیلہ مہدی اور نارتھ پنجاب کی عہدے داران خواتین اور اسلام آباد ریجن کی صدر فرحانہ سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں