10

ڈسٹرکٹ جیل روڈ ڈینٹل کالج کے قریب کراؤن فیلیئر،ایم ڈی واسا موقع پر پہنچ گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ جیل روڈ ڈینٹل کالج کے قریب سیوریج لائن پر کراؤن فیلیئر کا واقعہ پیش آنے پر واسا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار ، ڈائریکٹر جنرل ترقیاتی ادارہ ملتان آغا محمد علی عباس، منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے،انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل روڈ کی اہمیت اور اہم شاہراہ ہونے کے پیش نظر ایم ڈی واسا کو کراؤن فیلیئر کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کروانے کی ہدایت کی،اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے اعلیٰ حکام کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل روڈ کی (24) انچ قطر کی سیوریج لائن 1982 میں ڈالی گئی تھی 39 سالہ لائن کے بوسیدہ ہونے کی وجہ سے پہلے بھی کراؤن فیلیئر کے واقعات رونما ہو چکے ہیں،تاہم شاہراہ کی اہمیت کے پیش نظر کراؤن فیلیئر کی مرمت کیلئے ہنگامی اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں اور مرمت کا کام بدھ اور جمعرات کی شب مکمل کر کے ڈسٹرکٹ جیل روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں