14

ڈسٹرکٹ ویمن پیس فورم ایس پی ڈی او کے زیر اہتمام “فروغ امن میں خواتین کا کردار”سیمینار کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر و کنونیئر ڈسٹرکٹ وومن پیس فورم قمرالز مان قیصرانی اور ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ایم پی اے سبین گل خان نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ خواتین امن رواداری اور معاشرتی برداشت کے فروغ میں ہر اول دستہ کی طرح کردار کی حامل ہیں،معاشرے کی متحرک خواتین کو امن کے حوالے سے معاشرے کی تشکیل کیلئے ڈسٹرکٹ و ومن پیس فورم ایس پی ڈی او کے پلیٹ فارم سے ضلعی انتظامیہ بھر پور مواقع فراہم کررہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ وومن پیس فورم ایس پی ڈی او کے زیر اہتمام وومن یو نیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جبکہ وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمیٰ قریشی مہمان خاص تھیں،تقریب میں فرح شریف کھوسہ ایڈووکیٹ،انیلہ اشرف ، سارہ مقدس ، مریم ذین سمیت وومن یو نیورسٹی کی فیکلٹی ممبرز نے بھی خطاب کیا،سیمینار سے سبین گل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین پیس فورم دراصل امن و بین المذاہب ، باہمی رواداری کے حوالے سے خواتین کے کردار کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کی تربیت سازی کے ذریعے جدید تقاضوں کے عین مطابق فروغ امن کیلئے مواقعوں کی فراہمی ہے،کیونکہ خواتین کی امن کے حوالے سے جد و جہد معاشرے کو مثالی بنانے کیلئے پائیداری کا بہترین اور ملی نمونہ ثابت ہوسکتی ہے،اسی وجہ سے اس کو معظم کیا جارہا ہے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی جانیوالی کاوشیں قابل ستائش ہیں،وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواتین امن کی سفیر کا مقام رکھتی ہے ہماری کوشش ہے کہ مذہبی رواداری ، برداشت اور ان سے متعلقہ آگاہی اور علم کے فروغ کیلئے یہ مضامین نصابی کورس میں شامل کرائے جائیں،اس حوالے سے ایچ ای سی کو سفارشات ارسال کی جارہی ہے اسی طرح ملتان میں خواتین کا پیس سپورٹس گالا کرانے کا پروگرام بھی ترتیب دیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں