9

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کی ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس،8 خطیبوں کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے لیٹر ارسال کرنے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کی ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر بہبود آبادی مظہر اقبال،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محترمہ مسرت اور ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف ایاز گیلانی نے شرکت کی،ایڈوائزی کمیٹی کے اجلاس میں پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے لئے خدمات سرانجام دینے والے65 خطیبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،58 خطیبوں کی کارکردگی کی اطمینان بخش قرار دے دیا گیا،جبکہ 8خطیبوں کو کارکردگی بہتر بنانے کی لیٹر ارسال کرنے کے فیصلہ کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ خاندان کی تشکیل ہر فرد کا حق ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت نے جمعہ اور سماجی اجتماعات میں”ماں اور بچے کی صحت” بارے آگاہی دینے کے لئے خطیبوں کی خدمات حاصل کی ہیں،خطیبوں اور آئمہ کرام کو خدمات کے عوض ماہانہ اعزازیہ دیا جاتا ہے،اس سلسلے میں حکومت نے اعزازیہ کی مد میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کو58 لاکھ روپے فراہم کئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال میں مزید65 خطیبوں اور آئمہ کرام کی خدمات حاصل کی جائیں گی جبکہ حکومت خطیبوں کا معاوضہ بڑھانے پر بھی غور کررہی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے نئے خطیبوں کی تعیناتی کے لئے محکمہ بہبود آبادی سے فہرستیں طلب کر لی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں