22

ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کی 24 کمرشل بلڈنگز کے ڈیزائن کی منظوری

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی نے24 کمرشل بلڈنگز کے ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے،منظور کئے گئے کیسسز میں نجی ہسپتالوں، پٹرول پمپس، میرج ہالز کے نقشے شامل ہیں،مختلف اعتراضات کے بعد 4 کمرشل بلڈنگز کے کیسسز کی منظوری کو التواءمیں ڈال دیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن، ایم ڈی اے، ٹریفک پولیس،محکمہ ماحولیات ، تعلیم اور صحت کے افسران نے شرکت کی،میونسپل آفیسر پلاننگ محمد سلیم نے اجلاس کو تمام کیسسز بارے بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے پیش نظر کمرشل بلڈنگز کا سیٹ بیک ایریا بڑھانے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ کمرشل سرگرمیوں کے لئے اے کیٹگری کی شاہراہوں کی دوبارہ درجہ بندی کی جائے،علی شہزاد نے کہا کہ تحصیل کونسل میں آنیوالے ٹاونز کے لئے بھی سائیٹ ڈویلپمنٹ پلان تشکیل دیاجائے، دیہی علاقے میں زرعی،رہائشی، تجارتی اور صنعتی زون بنانے کی ضرورت ہے،سائیٹ ڈویلپمنٹ پلان تشکیل دینے سے بڑے ٹاونز میں بے ہنگم تعمیرات کی اصلاح ہو سکے گی۔اجلاس میں شجاع آباد اور جلالپور پیروالا کے ایریاز میں تعمیر ہونیوالی کمرشل بلڈنگز کے نقشے بھی منظوری کے لئے پیش کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں