6

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس،ڈپٹی کمشنر کا سیلابی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کی تکمیل کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلابی صورتحال اور مون سون کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ تمام حفاظتی انتظامات کو بروقت مکمل کررہی ہے،اس حوالے سے حفاظتی بندوں اور دریائی علاقوں میں قائم تجاوزات اور رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے کریک ڈائون کا آغاز کیا جارہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں سروے ٹیمیں تشکیل دیکر دریائی علاقوں کی انسپکشن بھی شروع کردی گئی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں سیلاب اور مون سون کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے مون سون میں واسا سمیت تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملتان میں سیلاب کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں،تاہم ضلعی انتظامیہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے مکمل الرٹ ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مون سون کے سلسلے میں واسا،ریسکیو اور متعلقہ ادارے مشینری کو مکمل فعال رکھیں،تاکہ بروقت ایمرجنسی میں ریسپانس دیا جاسکے،انہوں نے کہا کہ واسا کے تمام ڈسپوزل سٹیشن اور سیوریج سسٹم کی مکمل انسپکشن کی جائے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام کے حوالے سے بھی مکمل اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ تمام روٹس پر فوری ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جائے،اجلاس میں اے ڈی سی آر طیب خان اور اے ڈی سی جنرل قمر الزمان قیصرانی بھی شریک ہوئے،بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنرز اور ریسکیو حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں