15

ڈویژنل ٹرانزیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس،کمشنر جاوید اختر محمود کا بلدیاتی اداروں کی بحالی کے اقدامات تیز کرنیکا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے اقدامات تیز کرنے کی احکامات دے دئیے ہیں،انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات پنجاب نے سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ٹرانزیشن کمیٹیاں تشکیل دی ہیں،نئے بلدیاتی نظام میں یونین کونسل کا وجود ختم ہو چکا ہے،تحصیل کونسلوں کے قیام کے بعد ایک طویل مشق کے ذریعے بلدیاتی اداروں کے اثاثے تقسیم کر دئیے گئے تھے،ان خیالات کا اظہار کمشنر جاوید اختر محمود نے ڈویژنل ٹرانزیشن کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اثاثوں اور افرادی قوت کی تقسیم کے فیصلے ٹرانزیشن کمیٹی کرے گی،ڈویژن کے اضلاع کی انتظامیہ اس سلسلے میں ہوم ورک کررہی ہیں،محکمہ بلدیات پنجاب سے بھی رہنمائی حاصل کی جارہی ہے،بلدیاتی اداروں کے اثاثوں کی تقسیم کے فیصلے باہمی اعتماد ،مشاورت سے کئے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے کہا کہ اثاثوں،ہیومن ریسورس، انفراسٹرکچر کی تقسیم کے عمل بارے ضلعی کمیٹیوں کا کام جاری ہے،ضلعی ٹرانزیشن کمیٹی کے اجلاس منعقد کیے جا چکے ہیں،ایڈیشنل کمشنر ارشد گوپانگ، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق،ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق ڈوگر، سی او کارپوریشن اقبال خان جبکہ ویڈیو لنک پر ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں