18

ڈپٹی کمشنرعامر کریم خان کا کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن پولنگ سٹیشنز کا دورہ،سکیورٹی انتظامات اور سہولیات کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلع میں کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوگئے،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور ریجنل الیکشن کمشنر بھی انکے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر نے پولنگ سٹیشنوں میں سکیورٹی انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے سلسلے میں مثالی امن و امان قائم رہا،چند وارڈز میں معمولی بحث و مباحثہ ہوا جس کو فوری کنٹرول کرلیا گیا،عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے الیکشن کمیشن کو تمام تر معاونت فراہم کی اور حساس پولنگ سٹیشنوں پر رینجرز سمیت سکیورٹی فورسز بھی تعینات رہیں،عامر کریم خان نے کہا کہ شفاف الیکشن یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر کو اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں