13

ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد کا کورونا ویکسینیشن مہم مزید تیز کرنے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کورونا ویکسینیشن مہم مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے،اور محکمہ کو اس حوالے سے بھرپور آگاہی مہم چلاکر سنٹرز پر ویکسی نیشن بڑھانے کی بھی ہدایت کی ہے،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں گزشتہ تین روز کے دوران 76 ہزار 384 افراد نے ویکسینیشن کرائی جبکہ تین روز میں 70 ہزار سے زائد لوگوں نے ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی،جو کہ حوصلہ افزاءشرح ہے،علی شہزاد کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں 6 ہزار سے زائد افراد نے ویکسین کی دوسری خوراک لگوائی ہے،تاہم محرم الحرام کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا،انہوں نے اپیل کی کہ شہری کرونا کے وار سے بچنے کیلئے جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں