9

ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد کی زیر صدارت جشن آزادی کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں مخلتف تقریبات کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی صدارت میں جشن آزادی کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں مخلتف تقریبات کا انعقاد کیا گیا،پہلی تقریب گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ کالج میں منعقد ہوئی،جس میں بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کئے،جبکہ دوسری تقریب میں مسلم ہائی سکول میں تقریب جشن آزادی منعقد ہوئی،مسلم سکول میں جشن آزادی کے حوالےسے طلبا نے تقاریر ،ٹیبلوز اور ملی خاکے بھی پیش کئے،دونوں تقاریب میں وطن عزیز کیلئے قربانیوں پر قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا گیا،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سچے جذبوں کی تعبیر اور ایمان اتحاد تنظیم کی عملی تصویر ہے،قوم سبز پرچم لہرانے کے ساتھ سبز پودا بھی لگا کر وطن سے محبت کا اظہار کریں،علی شہزاد کا کہنا تھا کہ نئی نسل اس دن کے مقصد کا سمجھ کر اپنی درست راہ متعین کرے،جبکہ اساتذہ کرام طلباء کی ذہنی آبیاری کے ذریعے ملی جذبہ اجاگر کریں،کیونکہ یوم آزادی وطن کی تعمیر و ترقی کیلئے تجدید عہد کرنے کا دن ہے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو طلباء و طالبات نے بھرپور خراج تحسین بھی پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں