9

ڈپٹی کمشنرملتان عامر کریم خان کا شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے شہر میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا اچانک دورہ کیا،اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے اندرون شہر اور مرکزی شاہراہوں پر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ میں موجود عملہ صفائی سے بھی ملاقات کی اور انکے مسائل دریافت کئے،عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ شہر میں مثالی صفائی یقینی بنانے کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو تمام وسائل اور معاونت فراہم کرینگے،تاکہ اولیا کرام کی اس دھرتی کو صاف ستھرا بنایا جاسکے،ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر لینڈ فل سائٹس اور دیگر مقامات پر کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کے میکنزم کا بھی جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا کہ مرکزی مقامات پر خصوصی صفائی آپریشن کیا جائے اور ایک مرتبہ کومبنگ آپریشن کے ذریعے شہریوں کو تبدیلی کا احساس دلایا جائے،اس موقع پر سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے تفصیلی بریفننگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں