11

ڈپٹی کمشنر سے صدارتی ایوارڈ یافتہ فوک گلوکار آنجہانی کرشن لال بھیل کے صاحبزادے شنبو لال کی ملاقات

ملتان،معروف فوک کلوگار آنجہانی کرشن لال بھیل کے صاحبزادے شنبو لال نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد سے ملاقات کی ہے اور انجہانی کرشن لال بھیل کو صدارتی ایوارڈ دلانے میں کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے،ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرشن لال بھیل وسیب کے ایک نامور فوک گلوکار اور روہی کی پہچان تھے جوکہ کورونا وباء کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ کرشن لال بھیل لوک موسیقی کے حوالے سے صدارتی ایوارڈ کے حقدار تھے،اسی لئے حکومت کو انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازنے کی شفارش کی گئی تھی،شنبو لال نے اس موقع پر کہا کہ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے انکے والد کرشن لال بھیل کو صدارتی ایوارڈ دلوانے میں اہم کردار ادا کیا،جس کے لئے وہ ان کا شکریہ ادا کرنے کے لئے خصوصی طور پر رحیم یار خان سے ملتان پہنچے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صدارتی ایوارڈ کے ساتھ10 لاکھ روپے بطور کیشن ایوارڈ بھی دئے گئے ہیں،اس رقم سے سے وہ اپنا گھر تعمیر کرا رہے ہیں،شنبو لال نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے وسیلے سے انکے خاندان کو گھر کی چھت میسر آ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں