31

ڈپٹی کمشنر عامر کریم اور پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی کا اندرون شہر کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان اور پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ندیم قریشی نے اندرون شہر کا طویل دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا،اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ندیم قریشی اور ڈپٹی کمشنر کو دہلی گیٹ میں واقع ڈسپنسری پر ٹاون بنانے کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے دورہ بھی کرایا گیا جبکہ 14نمبر چونگی پر واقع سرکاری اراضی پر آئی ہسپتال بنانے کے حوالے سے بھی دورہ کیا گیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی تجویز کردہ سکیموں پر ترجیحی بنیادوں پر عمل پیرا ہیں اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے ضلع بھر میں حلقہ کی سطح پر فنڈز جاری کئے ہیں،تاکہ عوامی فلاحی منصوبوں کی بنیاد رکھی جاسکے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اندرون شہر میں سرکاری اراضی مختص کرکے صحت و تعلیم کے منصوبوں کی بنیاد رکھی جائے گی،اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ندیم قریشی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ملتان کی ترقی کیلئے اراکین اسمبلی کو عوامی منصوبوں کی نشاندھی کا ٹاسک دیا ہے اندرون شہر میں ٹائون ہسپتال اور آئی سنٹر بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مقامات کی نشاندہی کی جارہی ہے جلد عوام کو ان میگا پراجیکٹس کے حوالے سے خوشخبری دینگے،اس موقع پر قومی تعمیر نو کے محکموں کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں