12

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کا ایم ڈی اے چوک پر نئی یادگار کی تعمیر کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے ایک اور منصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے ایم ڈی اے چوک پر نئی یادگار کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا،اس موقع پر چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار اور ڈائریکٹر جنرل قیصر سلیم سمیت ایم ڈی اے حکام بھی ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ شہر کے مختلف چوکوں کی اپ گریڈیشن اور یادگاریں تعمیر کرنے کا آغاز کردیا ہے،تاکہ شہر اولیا کی ثقافت کو اجاگر کیا جاسکے،انہوں نے کہا کہ ایم ڈی اے چوک کو دلکش بنا کر خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے گا اور منصوبہ ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا،عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ بابر چوک،ایس پی چوک اور ماڈل ٹاؤن چوک کی بھی ری سٹرکچرنگ کی جارہی ہے،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا کہ مخلتف روڈز اور گرین بیلٹس کو بھی دیدہ زیب بنایا جارہا ہے،ایم ڈی اے شہر کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،چئیرمین ایم ڈی اے رانا عبدلجبار کا کہنا تھا کہ ایم ڈی اے کے زیرِ انتظام جاری ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت کی جارہی ہے حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر کے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،اس موقع پر ایم ڈی اے حکام نے تفصیلی بریفننگ بھی دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں