21

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کا جنرل بس سٹینڈ اور پناہ گاہ کا دورہ،فراہم سہولیات کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے رات گئے اچانک جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا اور مسافروں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ پر کی گئی لائٹنگ تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کا بھی معائنہ کیا،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن بھی انکے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ کے اپ گریڈ کئے گئے ویگن سٹینڈز اور دیگر شعبوں کا بھی جائزہ لیا،عامر کریم خان بعد ازاں پناہ گاہ میں مقیم افراد سے بھی گھل مل گئے اور انکے مسائل دریافت کئے،پناہ گاہ میں مقیم افراد نے سائبان فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا اور انتظامات پر اظہارِ اطمینان بھی کیا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر جنرل بس سٹینڈ کو مثالی بنایا جارہا ہے تاکہ دوسرے شہریوں سے آنے والے مسافروں کو خوشگوار تبدیلی کا احساس دلایا جاسکے،عامر کریم خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پناہ گاہ میں مقیم افراد کو مثالی قیام و طعام کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور انکی مکمل دیکھ بھال بھی جاری ہے،انہوں نے کہا کہ شہر میں نشتر ہسپتال سے ملحقہ بھی نئی پناہ گاہ قائم کی جارہی ہے جس میں 5 سو سے زائد بے گھر افراد کی رہائش کی سہولت فراہم کی جائے گی،قبل ازیں سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے جنرل بس سٹینڈ پر جاری تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں