19

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کا رات گئے نشتر ہپستال ایمرجنسی وارڈ میں طبی سہولیات کا جائزہ،لواحقین کے مسائل بھی سنے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے گزشتہ رات گئے اچانک نشتر ہسپتال کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بغیر شناخت کرائے ایمرجنسی وارڈ میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں اور انکے لواحقین سے مسائل بھی دریافت کئے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان بھی انکے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر نے صفائی اور ادویات کے سٹاک کی بھی انسپکشن کی اور کہا کہ ایمرجنسی وارڈ میں آنیوالے مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نشتر سمیت تمام ہسپتالوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کررہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی فوکس صحت کے شعبے کی بہتری پر ہے،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف جانفشانی سے فرائض سر انجام دے،اس موقع پر نشتر حکام نے طبی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں