12

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کا رجسٹری برانچ کا دورہ،شہریوں کو فراہم سہولیات اور رجسٹریشن کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے اچانک رجسٹری برانچ کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو فراہم سہولیات اور رجسٹریشن کا جائزہ لیا،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے برانچ کی کارکردگی پر بریفننگ دی،ڈپٹی کمشنر نے رجسٹری اور بیانات کے عمل کو تیز کرکے ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو سرکاری فیسوں اور طریقہ کار کے متعلق بھرپور آگاہی دی جائے اور انکے کیسز کو فوری حل کیا جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرپشن کی شکایت ملنے پر اہکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی درخواستوں پر موقع پر احکامات بھی جاری کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں