11

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کا سبزی منڈی کا دورہ،نیلامی کے عمل کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی جانب سے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی اقدامات جاری ہیں،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ضلعی افسران کے ہمراہ سپلائی چیک کرنے اچانک سبزی منڈی پہنچ گئے،عامر کریم خان نے اپنے دورے کے موقع پر پھل و سبزیوں کے ریٹس اور نیلامی بھی چیک کی،ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی میں عوام کیلئے قائم ہول سیل پوائنٹ کا بھی دورہ کیا اور پھلوں و سبزیوں کا معیار چیک کیا،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری ریٹس کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،مصنوعی مہنگائی اور قلت میں ملوث مافیا کی گردن پر ہاتھ ڈال دیا ہے جلد ہی قمیتوں میں نمایاں کمی کرکے عوام کو مزید ریلیف دینگے،عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ منڈی سے عام مارکیٹ تک ناجائز کمیشن مافیا کا کردار ختم کرینگے،اس ضمن میں شہری بھی سرکاری نرخوں پر خریداری کرکے مافیا کی حوصلہ شکنی کریں،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی ہمراہ تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں