14

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کا سبزی منڈی کا دورہ،چینی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو خصوصی ٹاسک دیدیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے مہنگائی روکنے کیلئے منڈیوں میں سپلائی لائن کی کڑی مانیٹرنگ کا اغاز کردیا ہے،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے اچانک سبزی منڈی کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے اپنی نگرانی میں ٹماٹر،پیاز سمیت سبزیوں کی نیلامی کرائی اور آڑھتیوں سے ملاقات کی،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے اس موقع پر ریٹس پر تفصیلی بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ ضلع بھر کے شاپنگ مالز میں سستے ڈی سی کائونٹر قائم کردئیے گئے ہیں،جہاں اشیائے خوردونوش سستے ریٹس پر دستیاب ہیں،سبزیوں اور پھلوں کی سستے ریٹس پر فراہمی کیلئے ہول سیل پوائنٹس بھی مکمل فعال ہیں،انہوں نے کہا کہ چینی کی 90 روپے فی کلو کی فراہمی جارہی ہے چینی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر کا کہناتھا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں