10

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کا سبزی و غلہ منڈی کا دورہ،نیلامی کے عمل کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سبزی و غلہ منڈی سے سستے ریٹس پر اشیائے خوردونوش کی مارکیٹ میں فراہمی جاری ہے،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے منڈی میں جا کر اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی سستے داموں نیلامی کرائی،عامر کریم خان نے سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کا خود جائزہ لیا اور مختلف مارکیٹس میں چینی و آٹے کی رسد بھی چیک کی،ریٹس کی انسپکشن کے دوران عامر کریم خان نے دکانداروں اور شہریوں سے ریٹس بھی دریافت کئے،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مڈل مین کے کردار کو ختم کرنے کیلئے سپلائی چین کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے،ذاتی مفادات کیلئے نرخوں میں خودساختہ اضافے پر سخت ایکشن لیا جارہا ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہول سیل پوائنٹس پر شہریوں کا جم غفیر ضلعی انتظامیہ کیلئے حوصلہ مند ہے،آٹے و چینی سمیت اشیائے خوردونوش کے پوائنٹس کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے،ڈپٹی کمشنر کو اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے پرائس میکنزم پر بریفننگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں