12

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کا فاطمہ جناح لیڈیز پارک کا دورہ،ملحقہ دکانیں اور تجاوزات ختم کرینکا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے ضلعی حکام کے ہمراہ گل گشت کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے فاطمہ جناح لیڈیز پارک اور ملحقہ علاقوں میں بیوٹیفکیشن پلان کا معائنہ کیا،ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا،ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر اور اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود بھی انکے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر لیڈیز پارک سے ملحقہ دکانوں پر قبضے اور تجاوزات ختم کرنے کا حکم بھی جاری کیا اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو پارک اور گل گشت کالونی کی مثالی صفائی کی ہدایت بھی کی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے پارکوں اور شاہراہوں کو دیدہ زیب بنائیں گے۔:مشہر اولیاء کی تاریخی عمارات کی بحالی کیلئے بیوٹیفکیشن پلان تشکیل دے دیا،عامر کریم خان نے کہا کہ شہریوں کیلئے نئی تفریح گاہیں اور سٹنگ ایریاز بھی مختص کرینگے۔پی ایچ اے اور میونسپل کارپوریشن کو تجاوزات کے فوری خاتمے کی بھی ہدایت کی ہے،اس موقع پر متعلقہ حکام نے ڈپٹی کو تفصیلی بریفننگ بھی دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں