19

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کا قلعہ کہنہ پر قائم وضو خانے اور انڈر گراونڈ واٹر ٹینک کا معائنہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا ہے کہ پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے شہر اولیا میں منفرد منصوبہ کا آغاز کردیا گیا ہے،اس منصوںے کے تحت قلعہ کہنہ اور درباروں پر وضو کیلئے استعمال شدہ پانی کو ذخیرہ کرکے شجرکاری اور پودے سیراب کرنے کیلئے استعمال کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ کہنہ پر درباروں کے درمیان قائم وضو خانے اور پانی کے انڈور واٹر ٹینکس کا معائنہ کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عرفان نے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ عرس مبارک اور عام دنوں میں قلعہ کہنہ پر آنیوالے زائرین کے وضو کا پانی زیر زمین ذخیرہ کرکے پی ایچ اے کو استعمال کرنے کیلئے فراہم کیا جائے گا،تاکہ شجرکاری اور دربار سے ملحقہ گرین بیلٹس کو سیراب کیا جاسکے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زیرزمین ٹینک میں بیک وقت 7 ہزار گیلن واٹر سٹوریج کی گنجائش موجود ہے جہاں سے پی ایچ اے واٹر ٹینک کے ذریعے پانی حاصل کرکے استعمال کرے گا،انہوں نے مزید بتایا کہ وضو کے پانی کو فلٹر کر کے سٹوریج کیا جائے گا،زیر زمین پانی لیول برقرار رکھنے کیلئے بھی یہ منصوبہ اہم ہے،عامر کریم خان نے کہا کہ مزکورہ منصوبہ ورلڈ وائڈ فنڈ کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے،جبکہ نئے ملینیم گولز پراجیکٹ میں اس منصوبے کا اگلا فیز بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں