16

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کا مختلف یونین کونسلز کا دورہ،گلی،محلوں اور سکولز میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کامیاب کرنے کیلئے شہر کی مختلف یونین کونسلز کا اچانک دورہ کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گلی محلوں اور سکولز میں جاکر بچوں کو پولیو قطرے بھی پلائے اور والدین سے ملاقات کی،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی بھی اس موقع پر موجود تھے،ڈپٹی کمشنر نے گلگشت اور ایم ڈی اے سمیت اندرون شہر میں گھر گھر جاکر والدین کو پولیو مہم کی افادیت سے بھی آگاہ کیا اور انکے بچوں کو قطرے پلائے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ پولیو کے دو قطرے معصوم بچوں کو معذوری سے بچا سکتے ہیں،قطرے سے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی،عامر کریم خان نے کہا کہ عوامی مقامات اور جنرل بس سٹینڈز پر پولیو کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں والدین اپنے بچوں کو قطرے پلاسکتے ہیں،اس موقع پر عامر کریم خاں نے پولیو ٹیموں سے مہم سے متعلق بریفننگ بھی لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں