15

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کا وحدت کالونی کا دورہ،صفائی آپریشن کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے رہائشی علاقوں میں صفائی آپریشن بھرپور انداز میں شروع کرنے کا ٹاسک دیا ہے،اس سلسلے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وحدت کالونی اور ملحقہ علاقوں میں بھاری مشینری کے ساتھ سرگرم عمل رہی اور ایک روز میں 70 سے زائد کوڑا کرکٹ کی ٹرالیاں اٹھا کر گلیوں کو کلئیر کیا گیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے وحدت کالونی کا اچانک دورہ بھی کیا اور صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،منیجنگ ڈائریکٹر فخرالسلام ڈوگر نے صفائی آپریشن پر بریفنگ بھی دی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ شہر کے مرکزی علاقے کی صفائی کا مقصد شہریوں کو مثبت تبدیلی کا احساس دلانا ہے اور کمپنی کی کارکردگی کو جانچنا ہے،انہوں نے کہا کہ شہر اولیا کو ماضی کے برعکس عملی طور پر پاک و صاف کرنے کیلئے نیک نیتی سے عمل پیرا ہیں،جس کے مثبت نتائج جلد عوام کو نظر آئیں گے،انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار رہائشی علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر کومبنگ آپریشن کیا جارہا ہے اس دوران شاہراہوں اور مرکزی مقامات پر صفائی کرکے ملبہ جات بھی اٹھائیں گے،اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر فخرالسلام ڈوگر کا کہنا تھا کہ دعوئوں کے بجائے عملی طور پر صفائی صورتحال بہتر کررہے ہیں،وحدت کالونی کو کلئیر کرکے مستقل بنیادوں پر صفائی میکنزم ترتیب دینگے تاکہ سرکاری وسائل کو درست سمت میں استعمال کیا جاسکے،علاوہ ازیں کمپنی انتظامیہ کے مطابق دو روز میں مرکزی علاقے سے 70 ٹرالیاں کوڑے کی اٹھائی گئیں ہیں اور پلاٹوں سے ملبہ جات اور تعمیراتی میٹریل بھی کلئیر کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں