11

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کا گورنمنٹ ہائی سکول قاسم بیلہ کا دورہ،طلبا کو فراہم سہولیات اور کلاس رومز کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تعلیم کے شعبے میں اصلاحات لانے کیلئے عملی اقدامات پر عمل پیرا ہے،اس سلسلے میں نجی سیکٹر کی طرز پر سرکاری سکولز کا رزلٹ اور سہولیات میسر کی جارہی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول قاسم بیلہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر طلباء کو فراہم سہولیات اور کلاس رومز کا جائزہ لیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی انکے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر نے طلباء سے سوالات کئے اور لیکچر بھی دیا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کیلئے خصوصی فنڈز مختص کئے گئے ہیں تاکہ سکولز کی چار دیواری اور فرنیچر سمیت بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں،انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے کو نجی سیکٹر کے مقابلے میں لانے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے،نئے کلاس رومز اور لیبارٹریز کے قیام کیلئے مزید سکیمیں بھی دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں