9

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی اوپن ڈور پالیسی،دفتر کے باہر بیٹھ کر شہریوں کی درخواستیں وصول کیں

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کے ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کیلئے دفتر کے دروازے کھلے رکھنے کی ہدایت کی ہے،اس سلسلے میں عامر کریم خاں نے اپنے دفتر کے باہر بیٹھ کر شہریوں کی درخواستیں وصول کیں اور احکامات جاری کئے،ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بزرگ درخواست گزاروں کی چائے سے تواضح بھی کی اور انکے مسائل دریافت کئے،اس موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عام آدمی کی شنوائی میرا مشن ہے،مسائل کے حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس میں کمپلینٹ سیل قائم کردیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے عوامی خدمت کیلئے موثر اقدامات پر عمل پیرا ہوں تاکہ سروس ڈیلیوری موثر بنائی جاسکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں