5

لینڈ ایکوزیشن اور کمرشلائزیشن سمیت ریونیو معاملات فوری نمٹائے جائیں،ڈپٹی کمشنرعامر کریم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اراضی کے حصول کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں لینڈ ایکوزیشن اور کمرشلائزیشن سمیت ریونیو معاملات فوری نمٹانے کی ہدایت کی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی صدارت میں کمرشلائزیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک تھے،اجلاس میں فلائی اوورز سمیت مختلف منصوبوں کیلئے اراضی ریٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ مارکیٹ کے رجحان کے مطابق اراضیوں کے سرکاری ریٹس مقرر کئے جائیں،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ لینڈ ایکوزیشن کے عمل کو مکمل کرکے اراضی متعلقہ محکموں کے حوالے کی جائے،عامر کریم خان نے بتایا کہ شاہراوں اور بائی پاسز سمیت میگا پراجیکٹ جاری ہیں،کمیٹی نے بعد ازاں مختلف منصوبوں کیلئے اراضی کے سرکاری ریٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں