9

ڈپٹی کمشنر عامر کریم نے گھنٹہ گھر چوک پر شہریوں میں حفاظتی ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا ہے کہ ملتان میں کورونا کیسز میں 99 فی صد مریضوں نے ویکسی نیشن نہیں کرائی جس کی وجہ سے وبا میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے مکمل متحرک ہے اور نو ویکسین کو سروس کی پالیسی پر عمل پیرا ہوکر لاک ڈاون یقینی بنارہی ہے،ڈپٹی کمشنر نے الٹی میٹم دیا کہ کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے شہریوں کو کوئی سروس یا سفری سہولت فراہم نہیں کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کرتے ہوئے کیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور ضلعی حکام بھی انکے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر نے چوک گھنٹہ گھر میں شہریوں،دکانداروں اور ریڑھی بانوں سمیت ڈرائیورز کی حفاظتی ماسک اور سینیٹائزر بھی تقسیم کئے اور کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی تلقین بھی کی،عامر کریم خان نے اپنے ہاتھ سے مخلتف بازاروں میں دکانداروں کو ماسک پہنائے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے شہریوں اور تاجروں کو کورونا ایس او پیز اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر اولیاءکرونا کے حوالے سے 16 حساس ترین اضلاع میں شامل ہوگیا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے،اس تناظر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے زیرو ٹالرنسں پالیسی پر عمل پیرا ہیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماسک اور سینیٹائزر کی تقسیم کا مقصد شہریوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے،انہوں نے ماسک تقسیم کرتے ہوئے سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ سول سوسائٹی اور تاجر برادری کورونا کیخلاف جنگ میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دے اور شہری جلد از جلد ویکسینیشن کے ذریعے اپنی جانوں کا تحفظ یقینی بنائیں،قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کی جانب سے دکانداروں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں