12

ڈپٹی کمشنر عامر کریم کا جعلی اور زائد المعیاد ادویات کی خرید و فروخت کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے جعلی و زائد المعیاد ادویات کی خرید و فروخت کیخلاف سخت کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے،ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹرز کو اس حوالے سے کارروائی شروع کرنے کا حکم بھی ممنوعہ نشہ آور جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ نشہ آور و ممنوعہ ادویات و انجکشن کی فروخت پر میڈکل سٹور موقع پر سیل کئے جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ ادویات ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز کی سپلائی لائن کی انسپکشن کی جائے اور ہر صورت انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے،عامر کریم خان کا کہنا تھا کہ زائد المعیاد و ممنوعہ ادویات کی فروخت پر متعدد میڈیکل سٹورز مالکان کے کیسز عدالت بھجوائے جائیں گے،تاکہ انکو سخت سزائیں دلائی جاسکیں ،کسی صورت انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ عطائیوں اور بوگس میڈیکل سنٹرز کے خلاف بھی کریک ڈائون کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں